LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز بند، خلاف ورزی کرنیوالے جہاز تباہی کیلئے تیار رہیں: ایرانی پاسداران انقلاب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر پی ٹی آئی جواب دہ ہے: طارق فضل چودھری برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال ایمنڈ کے انتخابات، اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ

بحیرۂ کیریبین میں امریکی فوج نے ایک اور آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا

Web Desk

9 January 2026

امریکی فوج نے بحیرۂ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی فوج کی سدرن کمانڈ کے مطابق فورسز نے اولینا نامی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا، تاہم اس کارروائی کی تفصیلی وجوہات واضح نہیں کی گئیں۔

امریکی سرکاری ریکارڈز کے مطابق اولینا آئل ٹینکر پر اس کے سابقہ نام منیروَا ایم (Minerva M) کے تحت روسی تیل کی نقل و حمل کے باعث پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ حکام کے مطابق ٹینکر ماضی میں پابندیوں کی زد میں آ چکا تھا۔

یہ کارروائی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دو روز قبل بھی امریکی فورسز نے بحیرۂ کیریبین میں دو آئل ٹینکروں کو تحویل میں لیا تھا۔ ان میں روسی پرچم بردار میرینیرا آئل ٹینکر بھی شامل تھا، جو اس سے قبل بیلا-1 کے نام سے جانا جاتا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات سمندری نگرانی اور پابندیوں کے نفاذ کے تحت کیے جا رہے ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔