ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
Web Desk
24 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 افراد اور 22 اداروں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری سرکاری نوٹس کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایران، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور ہانگ کانگ میں موجود ایران سے منسلک آٹھ افراد اور 22 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (فن سین) نے جنوری 2025ء سے اگست 2026ء کے درمیان 14.7 ارب ڈالر مالیت کی ایسی مشکوک مالی سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے جن کا براہِ راست تعلق ایران کے شیڈو بینکنگ نظام سے ہے۔
پابندیوں کی زد میں آنے والے اداروں میں ایرانی کرنسی اینڈ گولڈ ایکسچینج سینٹر بھی شامل ہے، جسے تین سال قبل ایران کے مرکزی بینک کی اجازت سے قائم کیا گیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اگرچہ ایران کا شیڈو بینکنگ سسٹم بین الاقوامی تجارت سے حاصل ہونے والی رقوم کی منتقلی کا ذمہ دار ہے، تاہم ایرانی ایکسچینج سینٹر ایک ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کرتا ہے جو ان مالی وسائل کو ایران کے اندر ان کی آخری منزل تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026