LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

امریکا نے آئل ٹینکر عملے کے 2 روسی ارکان کو رہا کردیا

Web Desk

9 January 2026

امریکا نے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر کے عملے کے دو روسی ارکان کو رہا کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس حوالے سے کہا کہ امریکا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور روسی عملے کی رہائی پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ معاملات پر فوری طور پر عملی اقدامات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے بحر اوقیانوس میں وینزویلا سے منسلک روسی پرچم بردار آئل ٹینکر Bella 1 کو ضبط کر لیا تھا، جس پر روس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا تھا۔