LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم

امریکی ایندھن بردار طیارہ عراق میں گر کر تباہ، 6 افراد سوار تھے

Web Desk

13 March 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)  نے مغربی عراق میں ایک طیارہ گرنے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن فراہم کرنے والے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق آگاہی حاصل کرلی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ایک طیارہ مغربی عراق میں گر گیا جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت اتر گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا اور اس وقت جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

دوسری جانب ایران کے ختم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں موجود مزاحمتی فورسز نے امریکی ایندھن بردار طیارہ مار گرایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔