ایران کے پاس 48گھنٹے ہیں، معاہدہ کرلے یا آبنائے ہرمز کھول دے ورنہ قیامت ٹوٹ پڑے گی، ٹرمپ
Web Desk
4 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں وہ کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاکہ یاد رکھیں جب میں نے ایران کو 10 دن دیے تھے کہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہرمز کھول دے۔ اب 10 دن کا دیا وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے رہ گئے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی طیارےکی تباہی سے ایران سے مذاکرات پر اثر نہیں پڑےگا۔صدر ٹرمپ نے کہا یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگی طیارے کی تباہی سے سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتاکہ لاپتا عملے کے رکن کو نقصان پہنچایاگیا تو امریکاکیا اقدام کرےگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026