ایران اب ہتھیارڈالنے کے بہت قریب ہے، امریکی صدر کادعویٰ
Web Desk
13 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن نہیں دی۔
صدر ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی قیادت شدید دباؤ میں ہے اب وہاں شاید ہی کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی رہ گیا ہو جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرسکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور کمرشل جہازوں کو دوبارہ اس راستے سے گزرنے کے لیے آپریشن شروع کرنے چاہئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکا کو یقین دلایا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گا۔جی سیون رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر ایران جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جنگ ختم کرکے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے ۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026