امریکی صدر کا غیر قانونی امیگریشن، مالیاتی فراڈ کیخلاف نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری
Web Desk
3 June 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی امیگریشن اور مالیاتی فراڈ (فنانشل فراڈ) کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے ایک نئے اور انتہائی سخت ایگزیکٹو آرڈر (صدارتی حکم نامے) پر دستخط کر دیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس نئے ایگزیکٹو آرڈر کا بنیادی مقصد غیر قانونی تارکینِ وطن کی نقل و حمل اور اس کے پسِ پردہ متحرک مالیاتی نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کرنا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نئے آرڈر کی حساسیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب امریکی سرزمین پر غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا”انسانی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کو فروغ دینے کے لیے اب امریکی مالیاتی نظام (Financial System) کے استعمال کو ہر قیمت پر روکا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے امریکی محکمہ خزانہ (US Department of the Treasury) کو خصوصی اور وسیع اختیارات دے دیے گئے ہیں، جس کے تحت وہ تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کی کڑی نگرانی کرے گا۔”
ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی انتظامیہ کو حاصل ہونے والے نئے اختیارات کے مطابق اگر کوئی بھی بینک اکاؤنٹ غیر قانونی امیگریشن کی سہولت کاری، فنڈنگ یا اس سے منسلک پایا گیا، تو حکام کے پاس اسے فوری طور پر بند اور منجمد (Freeze) کرنے کا مکمل قانونی اختیار ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ سخت ترین اقدام امریکا سے غیر قانونی امیگریشن کے مکمل خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے جاری حکومتی کوششوں کا ایک ناگزیر اور انتہائی اہم حصہ ہے۔
معاشی و سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس نئے صدارتی حکم نامے کے بعد امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکینِ وطن اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بینکنگ چینلز کا استعمال اب تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آڈیو لیک کا معاملہ؛ شوکت نواز میر اور مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر مقدمات قائم،
9 June 2026
کالعدم جے اے اے سی (JAAC) کے 4 مطلوب ارکان کے لیے ایک کروڑ روپے انعام مقرر؛
9 June 2026
کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
9 June 2026
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
9 June 2026
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
9 June 2026
فلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر
9 June 2026
امریکی صدر کی سنجیدگی نظر آئی تو مذاکرات پر اعتراض نہیں: ابراہیم عزیزی
9 June 2026
پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ
9 June 2026