ڈونلڈ ٹرمپ چین پہنچ گئے، پیوٹن اور شی جن پنگ سے سہ فریقی ملاقات متوقع
Web Desk
18 November 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے شہر شین زن پہنچ گئے ہیں جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ صدر ٹرمپ کل بروز جمعرات ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس سہ فریقی ملاقات سے اہم فوائد حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی ہے، جس میں جوہری تخفیفِ اسلحہ، روس یوکرین جنگ، ایران کی صورتحال، غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں، عالمی تجارت اور عالمی امن سمیت دیگر اہم بین الاقوامی امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عالمی کشیدگی کے اس نازک دور میں ہونے والی یہ ملاقات رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان تیسری باضابطہ ملاقات ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026