ایرانی میزائل حملے 90فیصدکم ہوگئے، 100سے زائد بحری جہاز تباہ کردیئے، ٹرمپ
Web Desk
16 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی ہوگئی ہے ،ایران کے 100 سے زائد بحری جہاز تباہ کردیئے گئے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظام کو تیزی سے تباہ کر رہے ہیں، آبنائے ہُرمُز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، آبنائے ہُرمُز سے امریکا کا صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے ان سے کہتے ہیں وہ اس کی حفاظت کےلیے آگے آئیں، چین، جاپان اور دیگر ملکوں کے تیل کا بڑا حصہ آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحری فوج کو مکمل طور پر مفلوج کردیا گیا، اس کی ڈرون اور میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کر رہے ہیں، ایران کے دفاعی صنعتی ڈھانچے، اس کی میزائل اور ڈرون دوبارہ بنانے کی صلاحیت کو انتہائی جارحانہ انداز میں ختم کر رہے ہیں، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں پھیلانے والے 30 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026