وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیاں 18 ماہ کے اندر کام شروع کردیں گی؛ ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
6 January 2026
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 3 جنوری کی شب امریکی فوج نے وینزویلا کے صدارتی محل میں کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو بیڈروم سے گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے تیل کے شعبے کو بحال کرنے کے لیے بہت بڑی سرمایہ کاری درکار ہوگی، جو امریکی تیل کمپنیاں کریں گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی آئل کمپنیاں پہلے سرمایہ کاری کریں گی اور بعد ازاں یہ رقوم یا تو امریکی حکومت یا تیل کی آمدنی کے ذریعے انہیں واپس ادا کی جائیں گی۔
ادھر بی بی سی کے شراکت دار ادارے سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں امریکی حکومت اور بڑی تیل کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں وینزویلا کے توانائی شعبے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب توانائی کے ماہرین نے ٹرمپ کے دعوے پر سنجیدہ شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق وینزویلا کی تیل پیداوار بحال کرنے کے لیے دسیوں ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
توانائی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وینزویلا میں تیل کی پیداوار کی مکمل بحالی میں کم از کم 10 سال لگ سکتے ہیں، جبکہ سیاسی استحکام کے بغیر غیر ملکی کمپنیاں وہاں سرمایہ کاری سے گریز کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
2 September 2026
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن
2 September 2026
پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق
2 September 2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ
2 September 2026