امریکی فوج نے مالٹا پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز پار کرنے سے روک دیا
Web Desk
13 May 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مالٹا کا پرچم بردار ٹینکر روک لیا ہے۔ سینٹ کام کے ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ‘ایجیوس فانوریوس’ نامی ٹینکر کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر روکا گیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹینکر ایرانی تیل کی ترسیل میں ملوث نہیں تھا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ایسے متعدد ٹینکرز کو روکا گیا ہے جو ایرانی تیل تو نہیں لے جا رہے تھے لیکن انہوں نے سمندری ناکہ بندی کے ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔
امریکی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا سلسلہ بدستور سختی سے جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد خطے میں مقررہ پابندیوں اور سیکیورٹی پروٹوکولز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی تجارت کے لیے ایک حساس اور اہم ترین گزرگاہ ہے، جہاں امریکی فوج کی جانب سے ناکہ بندی کے باعث تناؤ کی صورتحال برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026