ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں
Web Desk
13 August 2026
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف طویل جنگی ماموریت پر مامور امریکی فوجی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں، جبکہ بعض اہلکاروں کی جانب سے سمندر میں کود کر خودکشی کی کوششوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ پر تعینات تقریباً 5 ہزار اہلکار مسلسل 250 دن سے سمندر میں موجود ہیں، جس کے باعث ان کی ذہنی صحت پر اہلخانہ اور امریکی کانگریس کے ارکان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے ارکان نے جہاز پر طویل تعیناتی کے ساتھ ساتھ خوراک اور پانی کی مناسب فراہمی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ تاہم، امریکی بحری حکام نے ان ادعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز پر خودکشی کی کوششوں کے کوئی شواہد نہیں ملے اور تمام اہلکاروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026