امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش
Web Desk
24 September 2026
امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہَنگ کاؤ نے ایک سینیٹر کے نام خط میں انکشاف کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں طویل اور کٹھن تعیناتی کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ (USS Abraham Lincoln) سے وابستہ عملے کے آٹھ اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔ یہ انکشاف نیویارک سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ کو لکھے گئے خط میں کیا گیا جنہوں نے جہاز پر تعینات فوجیوں کی فلاح و بہبود اور ذہنی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
متاثرہ بحری جہاز گزشتہ سال نومبر میں کیلیفورنیا سے روانہ ہوا تھا اور ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں طویل عرصے تک مشرقِ وسطیٰ میں مقیم رہا۔ اس کی تعیناتی مئی میں ختم ہونا تھی لیکن مشن میں بار بار توسیع کی گئی، یہاں تک کہ اگست میں یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی آمد پر اسے واپس امریکہ روانہ کیا گیا۔ ہَنگ کاؤ نے اپنے خط میں واضح کیا کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے یہ آٹھ افراد صرف جہاز کے اپنے عملے تک محدود نہیں تھے بلکہ ان میں فضائی ونگ، سٹرائیک گروپ، ڈسٹرائرز اور دیگر معاون یونٹس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ بحریہ نے پلمبنگ کے نظام کی خرابی، سمندری پانی کو میٹھا کرنے والے پلانٹس کے مسائل اور خوراک کے محدود انتخاب جیسے چند نقصانات کا اعتراف کیا، تاہم بڑے پیمانے پر ذہنی صحت کے بحران کے تاثر کو مسترد کیا۔
دوسری جانب، سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ نے انتظامیہ کے ابتدائی ردعمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو جن سنگین مسائل کا سامنا تھا انہیں “جعلی خبریں” قرار دینا قطعی ناقابلِ قبول ہے۔ ماہرین کے مطابق طویل تعیناتیوں، مسلسل شور، سخت ڈیوٹی شیڈول اور مناسب آرام کی کمی کے باعث بحری جہازوں پر تعینات اہلکار امریکی فوج کی دیگر شاخوں کے مقابلے میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع
18 October 2026
امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
18 October 2026
پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری
18 October 2026