LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

امریکہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرے، فوجی کارروائی تشویشناک ہے: اقوام متحدہ

Web Desk

4 January 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی میں اضافے، بالخصوص امریکا کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اس پیش رفت کے خطے پر تشویشناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور وینزویلا کی صورتحال سے قطع نظر ایسی فوجی کارروائیاں ایک خطرناک نظیر قائم کرتی ہیں۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کریں۔ سیکرٹری جنرل کے مطابق حالیہ پیش رفت میں بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی پاسداری نہ ہونا عالمی قانونی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وینزویلا کے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے تاکہ بحران کا پرامن حل ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وینزویلا میں سیاسی اور عسکری صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے اور عالمی برادری اس کے ممکنہ علاقائی اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔