LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان منسوخ، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی ایران نے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کی  شرائط مسترد کردیں: ایرانی سرکاری میڈیا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ کا شکریہ، پاکستان کا سفارتی عمل جاری رکھنے کا اعلان صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ امریکاوایران جنگ میں توسیع پر غورکریں، سفارتکاری کو موقع دیں، اسحاق ڈار ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور

وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

Web Desk

4 January 2026

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج ہنگامی اجلاس طلب کر چکی ہے۔ اجلاس میں عالمی سطح پر پیدا ہونے والے ردعمل اور امریکی آپریشن کے اثرات پر بحث متوقع ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد وینزویلا کی تیل برآمدات مکمل طور پر مفلوج ہو گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اقتدار کی منتقلی تک امریکا وینزویلا کے امور خود دیکھے گا اور وینزویلا کے تیل کے ذخائر امریکی کمپنیوں کے کنٹرول میں ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ صدر نکولس مادورو پر امریکا میں 2020 میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی اور انہیں ایک پرکشش پیشکش بھی کی گئی تھی۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ گیم نہیں کھیلتے، جو کہتے ہیں، کرتے ہیں۔

ادھر امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے کہا کہ وینزویلا میں کیے گئے امریکی فوجی آپریشن میں 150 سے زائد بمبار اور فائٹر طیاروں نے حصہ لیا۔