امریکا کا ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رکنے کا دعویٰ
Web Desk
10 August 2026
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی بندش کے نتیجے میں ایران کے اہم ترین جزیرے خارگ (Kharg Island) سے خام تیل کی ترسیل اور برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جزیرہ خارگ ایرانی خام تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں ترسیل کا سب سے بڑا اور بنیادی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق جزیرے پر واقع تینوں آئل ٹرمینلز مکمل طور پر خالی ہو چکے ہیں اور 31 جولائی کے بعد سے وہاں سے کوئی بھی آئل ٹینکر یا بحری جہاز تیل لے کر روانہ نہیں ہوا۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ جزیرہ خارگ سے خام تیل کی سب سے بڑی مقدار چین کو سپلائی کی جاتی ہے۔ لیکن آبنائے ہرمز کی مسدود صورتحال کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے اس جزیرے سے کسی بھی ملک کو تیل برآمد نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی چین پر شدید اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026