آبنائے ہرمز پر لڑائی کے باعث شیڈول امریکا ایران مذاکرات معطل
Web Desk
28 June 2026
امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں جاری حالیہ لڑائی اور کشیدگی کے باعث سوئٹزرلینڈ میں رواں ہفتے شیڈول تکنیکی سطح کے مذاکرات معطل ہو گئے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے مابین حالیہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کے بعد تکنیکی ٹیموں کے مذاکرات ہونا تھے اور فریقین نے اس سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم گزشتہ دو روز سے لگاتار ہونے والی جھڑپوں کے باعث یہ عمل کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت کے باوجود آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم نہیں ہو سکی اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔حالیہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر امریکی فوج نے ایرانی اہداف پر شدید فضائی حملے کیے۔ ان حملوں کے جواب میں ایرانی افواج نے کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرونز سے جوابی کارروائی کی ہے۔ ایران نے امریکی فضائی کارروائی کو مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزید تحمل ممکن نہیں، اور ایسا نہ ہو کہ (ان اقدامات کے نتیجے میں) ایران کا وجود ہی باقی نہ رہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے بھی امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور آئندہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا انتہائی سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026