LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

امریکا نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

Web Desk

25 February 2026

امریکا نے ایران کے جواہری معاہدے کے لیے متوقع مذاکرات سے قبل ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں میں 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ’ایرانی پیٹرولیم کی غیر قانونی فروخت‘ اور اسلحہ سازی میں معاونت کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق خاص طور پر اُن بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے مبینہ ’شیڈو فلیٹ‘ کا حصہ ہیں اور ایرانی تیل و پیٹرولیم مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایرانی حکومت کے مالی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران مالیاتی نظام کا استعمال غیر قانونی تیل فروخت کرنے، اس کی آمدنی کو چھپانے، اپنے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے پرزہ جات حاصل کرنے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے لیے کرتا ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ برقرار رکھے گی تاکہ اس کی ہتھیاروں کی صلاحیت اور دہشت گردی کی حمایت کو نشانہ بنایا جا سکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ نہ کیا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے منگل کی شب اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران پر ’خطرناک جوہری عزائم‘ رکھنے کا الزام عائد کیا۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فی الحال امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے۔