ایران جنگ کیخلاف امریکہ میں ریلیاں ، سینیٹربرنی سینڈرز کی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید سخت تنقید
Web Desk
28 March 2026
ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے خلاف امریکہ میں بڑے پیمانے پر نو کنگ مظاہرے ہوئے، جہاں مختلف شہروں میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔
نو کنگ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ صدر ٹرمپ پوری دنیا کو بحران میں مبتلا کر رہے ہیں اور آج ہمارا پیغام ہے ’نو مور کنگز‘ کیونکہ ہم آمریت اور ایک شخص کے قانون پر قبضے کو قبول نہیں کرتے۔
برنی سینڈرز نے کہا کہ عراق جنگ میں ہم سے جھوٹ بولا گیا اور آج ایران کے خلاف جنگ پر بھی وہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ یہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے غزہ اور ایران میں ہونے والے انسانی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہزاروں افراد قتل ہو چکے ہیں اور ایران میں دو ہزار شہری مارے جا چکے ہیں۔ برنی سینڈرز نے مطالبہ کیا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے پر خرچ نہ ہوں اور ان وسائل کو تعلیم، صحت اور سستے گھروں کی تعمیر پر استعمال کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج امریکہ کی سڑکوں پر تقریباً 70 لاکھ افراد نے مظاہرے کیے، جبکہ 3 ہزار شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین کا پیغام واضح تھا: بادشاہت قبول نہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026