ایران جنگ کے 100 دن مکمل، عالمی معیشت، تجارت اور سیاست شدید دباؤ کا شکار
Web Desk
7 June 2026
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو 100 دن مکمل ہو گئے ہیں، تاہم صورتحال میں بہتری کے بجائے کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
جنگ کے آغاز میں امریکی قیادت کی جانب سے جلد اختتام کے دعوے کیے گئے تھے، مگر 100 دن گزرنے کے باوجود نہ صرف خطے میں تنازع برقرار ہے بلکہ اس کے اثرات عالمی معیشت اور سفارتی تعلقات تک پھیل چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لبنان اور ایران میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی دیکھی گئی ہے۔ جنگ کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا اور انسانی بحران سنگین ہو گیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیوں میں غیر معمولی کمی نے عالمی توانائی منڈی کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ، خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اسٹاک مارکیٹوں میں عدم استحکام اس جنگ کے اہم معاشی اثرات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
سفارتی سطح پر پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کوششوں کے باوجود فریقین کے درمیان مکمل معاہدہ تاحال ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ تجزیہ کار اسے اعتماد کے بحران سے جوڑ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
27 August 2026
وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026