امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر
Web Desk
28 November 2026
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے توسط سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے بتایا کہ خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر ان ممالک اور ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر اس پر کسی قسم کا حملہ کیا گیا تو وہ بھرپور جواب دے گا۔
گفتگو کے دوران انہوں نے یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔ رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ اگر چین یا کوئی بھی دوسرا ملک حوثیوں کو یمن کا ایک حقیقی فریق تسلیم کرتا ہے تو ایران ملک میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایسی ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی تصدیق کی تھی کہ تہران کو قطر اور پاکستان کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
28 November 2026
اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام
28 November 2026
مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی
28 November 2026
پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026
کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی
28 November 2026