اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی
Web Desk
28 November 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کارروائی کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ جے یو آئی کے ترجمان نے ان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پہنچے، جبکہ کارروائی سے قبل پولیس نے رہائش گاہ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ڈی اے نے مذکورہ گھر کے مالک امان اللہ کی الاٹمنٹ منسوخ کرتے ہوئے رہائش گاہ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اہلِ خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 30 منٹ کی مہلت دی گئی، جس کے بعد اہلِ خانہ وہاں سے روانہ ہو گئے اور مجسٹریٹ نے رہائش گاہ کو سیل کر دیا۔
دوسری جانب ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے اہلِ خانہ کو گھر سے نکال کر رہائش گاہ کو سیل کر دیا ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جے یو آئی کے میڈیا سیل کے مطابق ترجمان نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے مبینہ طور پر تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ تاہم پارٹی قیادت کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور پارٹی قیادت کی آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
28 November 2026
اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام
28 November 2026
امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر
28 November 2026
مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت
28 November 2026
پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026
کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی
28 November 2026