مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
Web Desk
28 November 2026
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور زیرِ غور آئے۔ اس اجلاس کا مقصد مشترکہ مفادات کے تحفظ، باہمی روابط کے فروغ اور عالمی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
سعودی وزیر دفاع نے بتایا کہ انہوں نے اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام کو سعودی قیادت کی جانب سے خصوصی خیرسگالی کا پیغام پہنچایا، جبکہ ملاقات اور اجلاس کے دوران اتحاد کے رکن ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ اجلاس میں استنبول اور اسلام آباد میں ہونے والے اجلاسوں کے نتائج کو آگے بڑھانے اور ان پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ یہ اتحاد بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرتپاک استقبال اور فراخ دلانہ میزبانی پر ان کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام
28 November 2026
امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر
28 November 2026
مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی
28 November 2026
پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026
کراچی: منہدم عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد، تعداد 11 ہو گئی
28 November 2026