ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
Web Desk
28 November 2026
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے دورۂ سندھ کے دوران سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف شعور اجاگر کرنے سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خصوصی نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے مختلف سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مفصل اور مدلل جوابات دیے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے، قومی شعور کی بیداری اور ملکی دفاع میں پاک فوج کے کلیدی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نشست میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ اس خصوصی ملاقات کے ذریعے انہیں سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی حقیقت سمجھنے، قومی شعور اجاگر کرنے اور ملکی دفاع میں پاک فوج کی خدمات و کردار سے متعلق براہِ راست آگاہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا۔ شرکا نے قومی یکجہتی، ملکی استحکام اور پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کے ہر مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
28 November 2026
اسرائیل کا حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ ناکام
28 November 2026
امریکا سے پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر
28 November 2026
مدرسہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا: ملتان پولیس
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل اور صاحبزادے گرفتار، ملتان میں جامعہ قاسم العلوم پر چھاپے کی مذہبی قیادت کی جانب سے مذمت
28 November 2026
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل، صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا: ترجمان جے یو آئی
28 November 2026
پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش پر یادگاری سکہ
28 November 2026
محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ، سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
28 November 2026