امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، ٹرمپ کا اعلان
Web Desk
14 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ مکمل طور پر طے پا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت مکمل ہو چکی ہے اور اس پر تمام فریقین کو مبارکباد دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد سمندری سرگرمیوں کی بحالی کا آغاز ہو گیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق دنیا بھر کے بحری جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور تیل کی ترسیل کے نظام کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی کے لیے یہ پیش رفت اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
26 August 2026