LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کہنیوں میں اسکریو ڈرائیور سے سوراخ کیے گئے، حنا جاوید قتل کیس میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ میلانیا ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان اولیشکی میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد پیرس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی پاکستانی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا

امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی

Web Desk

21 July 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی شدید ترین مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں امریکی فوج (CENTCOM) نے مسلسل دسویں رات ایران کے فوجی کمانڈ سینٹرز، میزائل و ڈرون سائٹس اور ایئر ڈیفنس سسٹمز پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین اور کویت میں قائم امریکی فوجی تنصیبات، بشمول علی السالم ایئر بیس اور رفاع میں نصب پیٹریوٹ سسٹمز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان، چابہار اور بندر عباس سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے کرمان کی فضاؤں میں ایک امریکی کروز میزائل تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ دوسری جانب آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث دو آئل ٹینکرز میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم کویتی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں ناکارہ بنا رہا ہے