امریکی طیاروں کو ایران پر کارروائی کے لیے اسپین کی فضائی حدود نہیں ملیں گی، وزیر دفاع
Web Desk
30 March 2026
میڈرڈ: اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی طیاروں کو ایران کے خلاف جنگ میں اسپین کے اڈے یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ یہ بات شروع سے امریکی فوج کو واضح کر دی گئی تھی۔ انہوں نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپین کا موقف سب کے لیے واضح ہے۔
یہ اعلان اس ماہ کے آغاز میں اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے بیان کے بعد آیا، جنہوں نے امریکی طیاروں کے مشترکہ فوجی اڈوں کے استعمال کو خطرناک اور ناقابلِ جواز قرار دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026