امریکا : شیئرز میں ہیرا پھیری اور اندرونی معلومات پر ٹریڈنگ؛ پاکستانی نژاد 4 افراد سمیت 6 ملزمان پر فردِ جرم
Web Desk
3 January 2026
امریکا میں کینسر اور اوپیئڈ ادویات بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ہیرا پھیری اور اندرونی معلومات پر ٹریڈنگ کے ایک بڑے کیس میں پاکستانی نژاد چار افراد سمیت چھ ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کیس 41 ملین ڈالر کے مالی فائدے سے جڑا ہے اور اس کی سماعت نیو جرسی کی وفاقی عدالت میں ہو رہی ہے۔ ملزمان میں تین افراد امریکا جبکہ ایک برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد شہری شامل ہیں۔
الزام ہے کہ ملزمان نے 2020 سے 2024 کے دوران غیر اعلانیہ اور خفیہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جعلی کلینیکل ڈیٹا اور فرضی پریس ریلیز کے ذریعے شیئرز کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائیں اور بھاری منافع کمایا۔
چارج شیٹ کے مطابق مرکزی ملزم سعد شوکت نے ایک سرمایہ کاری بینک سے حاصل کردہ حساس معلومات دیگر ملزمان کو فراہم کیں، جس کے ذریعے کینسر کی دوا اور اوپیئڈ اوورڈوز کے علاج سے متعلق کمپنیوں کے شیئرز میں ہیرا پھیری کی گئی۔
امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سیکیورٹیز فراڈ، اندرونی معلومات پر ٹریڈنگ، وائر فراڈ اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے الزامات ہیں، اور جرم ثابت ہونے پر بعض الزامات میں 25 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کے ایسے جرائم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026