LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

اسلام آباد: امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کا جشن، سفارتخانے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

Web Desk

7 June 2026

اسلام آباد میں امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کے زیر اہتمام ’’فریڈم 250‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں امریکی جمہوریت کے ڈھائی صدیوں پر محیط سفر اور پاکستان و امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ تقریب امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے دنیا بھر میں جاری سال بھر کی تقریبات کا حصہ تھی، جس کا مقصد آزادی، جمہوریت اور بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے۔

تقریب میں پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں سرکاری حکام، کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندے، ماہرین تعلیم، ثقافتی شخصیات اور دیگر معزز مہمان شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونا صرف ایک تاریخی سنگِ میل نہیں بلکہ ان مشترکہ اقدار کا جشن بھی ہے جو پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکا کی آزادی کے ڈھائی سو سال مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے 80 سال بھی منائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے عزم پر قائم ہیں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کی بہترین کامیابیاں صرف ماضی کا حصہ نہیں بلکہ وہ منزل بھی ہیں جس کی جانب پاکستان اور امریکا مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

تقریب کے دوران امریکی میرین کور کے کلر گارڈ نے پرچم پیش کیے جبکہ پاکستان اور امریکا کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ بعد ازاں امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے بینڈ نے موسیقی کی دلکش دھنیں پیش کرکے شرکا کو محظوظ کیا۔

تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے اسلام آباد کی فضائیں روشن ہو گئیں۔ یہ منظر امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے جشن کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکا کے درمیان روشن مستقبل کی علامت بھی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ’’فریڈم 250‘‘ امریکا کے اعلانِ آزادی پر دستخط کے 250 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے زیر اہتمام جاری تقریبات کا حصہ ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قومی جشن کو امریکا کی عظمت کے نئے دور سے تعبیر کر چکے ہیں۔