LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو

امریکا اور حوثیوں کے درمیان عمان میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

Web Desk

17 September 2026

امریکی حکام اور یمن کے حوثی باغیوں کے نمائندوں کے درمیان سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک اہم خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق اس خفیہ مذاکراتی نشست میں حوثیوں نے امریکی حکام کو مسقط میں ہونے والی بات چیت کے دوران بحیرہ احمر اور ملحقہ سمندری راستوں پر امریکی بحری جہازوں پر مزید حملے نہ کرنے کی باضابطہ یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ 2025ء کے جنگ بندی معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی رہنماؤں نے امریکی وفد کو یہ بھی باور کرایا کہ وہ اب اسرائیلی بحری جہازوں یا اسرائیل سے متعلقہ تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ نہیں بنائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں اور امریکی حکام کے درمیان یہ اہم ملاقات رواں ہفتے کے آغاز میں مسقط میں واقع امریکی سفارت خانے کے اندر ہوئی، جس میں حوثی ملیشیا کے چند اہم اعلیٰ سطح کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ عمان کی حکومت نے ان حساس مذاکرات کے انعقاد کو ممکن بنانے اور دونوں فریقین کے درمیان رابطہ کرانے میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا، جبکہ امریکی وفد کی قیادت مسقط میں امریکی سفارت خانے کے تجربہ کار اہلکار کر رہے تھے۔