امریکی ایوان نمائندگان میں روس پر پابندیاں سخت کرنے کا بل منظور
Web Desk
16 September 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان کی رولز کمیٹی نے روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے اور نئے اقتصادی دباؤ سے متعلق قانون سازی کے بل کی منظوری دے کر اسے حتمی بحث اور ووٹنگ کے لیے ایوان کو ارسال کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے 7 ارکان نے بل کے طریقہ کار کی حمایت کی جبکہ 3 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس دوران ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی متعدد ترامیم کو مسترد کر دیا گیا۔ ایوانِ نمائندگان میں ابتدائی طریقہ کار کے بعد حتمی ووٹنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
اس اہم قانون سازی کے بنیادی مصنف متوفی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم تھے، اور امریکی سینیٹ اگست میں ہی اس قانون کی منظوری دے چکی ہے۔ ایوانِ نمائندگان سے منظوری ملنے کی صورت میں یہ بل حتمی توثیق کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے تحت روس کے اعلیٰ سیاسی و فوجی حکام، اور سرکاری اداروں کے خلاف پابندیوں کے ساتھ ساتھ ثانوی پابندیاں بھی عائد کی جا سکیں گی۔ مزید برآں، یہ قانون امریکی انتظامیہ کو روسی تیل و گیس خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دے گا، جبکہ اس میں ایران پر بھی پابندیاں سخت کرنے کی شقیں شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026