LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان

ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

Web Desk

13 November 2026

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور متوقع سپیکر حکیم جیفریز (Hakeem Jeffries) نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

کیپیٹل ہل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک محفوظ اور مستحکم اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام بھی ناگزیر ہے، جہاں فلسطینی عوام کو وقار اور حقِ خودارادیت حاصل ہو۔

حکیم جیفریز نے مزید کہا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد آئندہ سال کانگریس میں اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق پالیسیوں پر سخت جانچ پڑتال متوقع ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے، غزہ اور اسرائیل کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے والی مفاہمتی یادداشت (Memorandum of Understanding) میں بھی بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے، جس کی مدت ستمبر 2028ء میں ختم ہو رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق جنوری میں ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد امریکی خارجہ پالیسی اور امدادی پیکجز پر کانگریس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان اہم مباحث کا آغاز متوقع ہے