LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان

یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے

Web Desk

13 November 2026

متحدہ عرب امارات نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل عوام کے لیے دوبارہ کھول دیے ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق صفائی کے وسیع آپریشن کے بعد راس الخیمہ کے 7 ساحلی علاقے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ شارجہ کے ساحلوں کو بھی تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے نزدیک ایک تیل بردار جہاز پر حملے کے باعث تیل اماراتی ساحلوں تک پھیل گیا تھا، جس کے پیشِ نظر اماراتی حکام نے عوامی صحت کے خدشات اور تیل کی صفائی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے 24 اکتوبر کو تمام ساحلی مقامات تاحکمِ ثانی بند کر دیے تھے۔