ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
Web Desk
13 November 2026
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکا میں سیاسی زلزلہ آیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو خطے کی مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک بہت بڑا اور سازگار موقع ہے۔
اپنے ایک بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ اگرچہ بعض حلقوں کا یہ مؤقف ہے کہ امریکا میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی بنیادی پالیسیاں ایک جیسی ہوتی ہیں، تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ٹرمپ کی شکست اپنی جگہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران، لبنان، فلسطین اور یمن کے خلاف جارحانہ محاذ آرائی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر ذلت اور ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی اس شکست کے خطے پر مثبت اثرات ضرور مرتب ہوں گے، اور مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے ان کا جارحانہ منصوبہ اب پہلے کی طرح آسانی سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سیاسی تبدیلی کے بعد اب اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں سیاسی طور پر کمزور اور ٹوٹ چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ
13 November 2026
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت
13 November 2026
ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ
13 November 2026
ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
13 November 2026
یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے
13 November 2026
امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
13 November 2026
جینسن ہوانگ کا استعفیٰ: اینویڈیا کی چیف فنانس آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او مقرر
13 November 2026
ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق
13 November 2026