LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات

امریکا میں ہیلتھ کیئراسکیم میں ایک کروڑڈالر کا فراڈ، مبینہ کردارپر 2پاکستانی شہریوں پر فردجرم عائد

Web Desk

13 February 2026

امریکا میں ہیلتھ کیئراسکیم میں ایک کروڑڈالر کے فراڈ میں مبینہ کرداراداکرنے پر2پاکستانی شہریوں پر فردجرم عائد کردی گئی۔ امریکہ محکمہ انصاف  کے بیان کے مطابق 31 سالہ برہان مرزا اور 48 سالہ کاشف اقبال پر، کئی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان طبی خدمات اور آلات کا جعلی کلیم داخل کرانے کا الزام عائد کیا گیا جو کبھی فراہم ہی نہیں کیے گئے۔ بلنگ کا دعویٰ میڈیکیئر اور پرائیویٹ ہیلتھ کیئر بینیفٹس پروگرامز میں ان خدمات کے لیے بھی کیا گیا تھا جو کبھی دی ہی نہیں گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ مبینہ اسکیم 2023 اور 2024 کے دوران چلائی گئی اور اس میں نامزد مالکان کی لیبارٹریزاور طبی آلات فراہم کرنے والے شامل تھے۔

محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان کے تین دیگر مبینہ ساتھی اس کیس میں پہلے ہی جرم قبول کر چکے ہیں۔ ویسٹ شکاگو کے 57 سالہ میر اکبر خان نے جعلی طبی کاروبار کے لیے نامزد مالکان بھرتی کرنے کا اعتراف کیا۔ دوسرے دو افراد میں شکاگو میں رہائش پذیر 47 سالہ بھارتی شہری فصیح الرحمان سید اور پلانو، ٹیکساس میں رہائش پذیر 43 سالہ پاکستانی شہری نوید رشید شامل ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں فرد جرم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں مقیم برہان مرزا نے مبینہ طور پر ہیلتھ کیئر سروس فراہم کرنے والوں اور انشورنس کمپنیوں کی شناختی معلومات ان کے علم میں لائے بغیر حاصل کیں۔اور نامزد ملکیتی کمپنیوں کی جانب سے میڈی کیئر اور نجی انشورنس کمپنیوں کو جمع کرائے گئے جعلی کلیمز کے لیے یہ معلومات استعمال کیں۔

فرد جرم میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری کاشف اقبال مبینہ جرائم کے وقت لاوون، ٹیکساس میں رہائش پذیر تھے۔ وہ طبی آلات کی ان کئی کمپنیوں سے منسلک تھے جنہوں نے انشورنس کمپنیوں کے پاس جعلی کلیمز جمع کرائے۔بیان میں کہا گیا کہ تینوں سزا سنائے جانے کے منتظر ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نےاس حوالے سے  کہاکہ مدعا علیہان نے مبینہ طور پر میڈی کیئر سے لاکھوں ڈالر کا بل کیا اور اس رقم کو پاکستان میں غیرقانونی طورپر متنقل کیا۔ان ملزمان  نے امریکی بزرگوں اور معذوروں کو صحت کی دیکھ بھال کے فوائد فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے پروگرام سے چوری کی۔ عدالت نے برہان مرزا پر پر ہیلتھ کیئر فراڈ کے 12 اور منی لانڈرنگ کے 5 الزامات، جبکہ اقبال پر ہیتھ کیئر فراڈ کے 12 اور منی لانڈرنگ کے چھ الزامات لگائے ہیں۔