LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ

امریکی گرین کارڈ: اگست 2026 کے ویزا بلیٹن میں فیملی ویزا درخواست گزاروں کے لیے بڑی پیش رفت

Web Desk

23 July 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے اگست 2026 کا ویزا بلیٹن جاری کر دیا ہے، جس میں فیملی کیٹیگری (خاندانی کفالت) کے تحت گرین کارڈ کے منتظر افراد کے لیے اس سال کی سب سے بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیملی اسپانسرڈ ویزا کیٹیگریز میں تاریخوں کا کٹ آف نمایاں طور پر آگے بڑھا ہے، جس سے ہزاروں زیرِ التوا درخواست گزاروں کے لیے ویزا پروسیسنگ اور گرین کارڈ کے مراحل جلد مکمل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، ملازمت یا روزگار کی بنیاد پر (Employment-Based) دیے جانے والے ویزوں میں بہت محدود پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ سالانہ طے شدہ ویزا کوٹہ ختم ہونے کے باعث بھارتی شہریوں کے لیے بعض اہم کیٹیگریز فی الوقت بند یا غیر فعال ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکی ویزا کے خواہش مند افراد کے لیے یہ بلیٹن ایک ملا جلا رجحان پیش کرتا ہے، جہاں خاندانی بنیادوں پر درخواست دینے والوں کو بڑی راحت ملی ہے جبکہ پروفیشنلز کے لیے انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔