ہمیں ایران کے ساتھ خراب معاہدے پر مجبورنہیں کیاجاسکتا، امریکی محکمہ خارجہ
Web Desk
7 May 2026
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہیں کرے گا ۔ کوئی بھی واشنگٹن کوخراب معاہدے پر مجبورنہیں کرسکتا۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹومی پگوٹ نے کہا کہ امریکی صدرنے واضح طور پر سفارتی راستے کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم صرف ایسا معاہدہ قبول کریں گےجو امریکی مفادات کے مطابق ہو۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کے لیے اچھی ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب
5 June 2026
اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز
5 June 2026
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
5 June 2026
پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی
5 June 2026
وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
5 June 2026
فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا
5 June 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات
5 June 2026
پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی،
5 June 2026