امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا
Web Desk
17 September 2026
امریکی مرکزی بینک ‘فیڈرل ریزرو’ نے بنیادی شرح سود میں اہم اضافہ کر دیا ہے۔ سال 2023ء کے بعد شرح سود میں یہ پہلا اضافہ ہے، جسے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ سے متاثرہ امریکی معیشت کے لیے مالیاتی پالیسی کی ایک بڑی اور نمایاں تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ فیڈرل ریزرو کے حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد صارفین کے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا اور تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں عام امریکی شہریوں کے لیے ہر قسم کے قرضے اور کریڈٹ کارڈز مزید مہنگے ہو جائیں گے، جس سے پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار عوام کے لیے مکانات، گاڑیاں اور دیگر اشیائے ضرورت خریدنا مزید مشکل ہو جائے گا۔ اس اعلان کے فوری بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کی مائل ٹو ریٹرن (Yield) ایک بار پھر 2007ء کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا خدشہ ہے کہ سست روی کا شکار امریکی معیشت پر شرح سود کا یہ اضافی بوجھ معاشی ترقی کی رفتار کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026