جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے
Web Desk
24 September 2026
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پینٹاگون اور امریکی کانگریس نے اس بات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ امریکہ کے سب سے جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے حساس پرزے کس طرح پراسرار طور پر چین کے ہاتھ لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ پرزے—جن میں طیارے کی ‘کاک پٹ کینوپی’ اور ‘ویپنز-بے ڈور’ شامل تھے—آسٹریلین ایئر فورس کی جانب سے معائنے اور مرمت کے لیے بین الاقوامی کوریئر کمپنی ‘یو پی ایس’ (UPS) کے ذریعے امریکہ بھیجے جا رہے تھے۔ ان حصوں پر رڈار کی لہروں کو جذب کرنے والا انتہائی حساس کیمیائی مواد (Stealth Coating) لگا ہوا تھا جو اس طیارے کو رڈار کی نظروں سے اوجھل رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
ترسیل کے دوران لاجسٹک فلائٹ امریکہ جانے کے بجائے جنوبی کوریا میں رکی اور وہاں سے راستے کی پراسرار تبدیلی کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گئی۔ جہاں چینی حکام نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ان پرزوں کو فوری طور پر اپنے قبضے میں لے لیا اور متعدد سفارتی و قانونی تقاضوں کے باوجود انہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرزوں کی بازیابی اور مستقبل میں اس قسم کی سیکیورٹی نااہلی کی روک تھام کے لیے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہا ہے، جبکہ امریکی کانگریس کی دو کمیٹیاں یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ یہ محض ترسیل کی غلطی تھی یا کسی بین الاقوامی جاسوسی کا نتیجہ۔
متعلقہ عنوانات
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
17 October 2026
ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم
17 October 2026
او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
17 October 2026
خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران
17 October 2026
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
17 October 2026
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
17 October 2026
خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف
17 October 2026
خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ
17 October 2026