ایرانی فائرنگ کی زدمیں آکر امریکی ایف-35 طیارے کونقصان، ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
Web Desk
19 March 2026
ایک امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے کو ایرانی کی جانب سے فائرنگ کے بعد نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ طیارہ ممکنہ طورپر ایرانی فائرنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق ففتھ جنریشن کا اسٹیلتھ طیارہ ایران میں ایک جنگی مشن پر تھا جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
انہوں نے بتایا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے جبکہ پائلٹ کی حالت بہتر ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس واقعے کی تصدیق کی صورت میں یہ 28 فروری سے شروع ہونے والے جنگ میں پہلی بار ہوگا کہ ایران نے کسی امریکی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں اس تنازع میں ایف-35 طیارے استعمال کر رہے ہیں، اس طیارے کی مالیت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی اعلیٰ حکام ایران کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا دعویٰ تھاکہ امریکا فیصلہ کن طور پر کامیابی حاصل کر رہا ہے اور ایران کا فضائی دفاعی نظام بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
5 September 2026
چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف
5 September 2026
دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور
5 September 2026
کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق
5 September 2026
یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان
5 September 2026
امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان
5 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
5 September 2026
میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں
5 September 2026