روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز، وِٹکوف اور کشنر کیف پہنچ گئے
Web Desk
6 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بالترتیب خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ماسکو میں اہم بات چیت کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے ہیں۔ فروری 2022ء میں جنگ کے آغاز کے بعد امریکی وفد کا کیف کا یہ پہلا باضابطہ دورہ ہے۔ کیف پہنچنے پر اسٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی، جبکہ اس موقع پر امریکی وفد نے تاریخی ‘سینٹ صوفیہ کیتھیڈرل’ کا دورہ بھی کیا جو حال ہی میں روسی حملوں سے متاثر ہوا تھا۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے اور باوقار و پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر تیار ہے، تاہم اس کے لیے مضبوط سیکیورٹی ضمانتیں اور تجاویز اہم ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر اور وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یوکرینی صدارتی دفتر کے ترجمان کے مطابق اس اہم موقع پر فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے نمائندے بھی کیف میں موجود ہیں تاکہ مفاہمتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دوسری جانب، اس اعلیٰ سطح کے سفارتی مشن کے دوران ماسکو اور کیف کے لیے 72 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی نافذ کی گئی ہے، تاکہ دونوں دارالحکومتوں پر ہوائی حملے نہ ہوں۔ تاہم اس جنگ بندی کا دائرہ کار صرف دونوں دارالحکومتوں تک محدود رہنے کی وجہ سے روس نے یوکرین کے دیگر خطوں میں اپنے ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھے
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا
22 October 2026
اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند
22 October 2026
بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف
22 October 2026
ایران کے ساتھ جنگ کا جلد کوئی نہ کوئی نتیجہ سامنے آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
22 October 2026
مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی
22 October 2026
امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ
22 October 2026
جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
22 October 2026
سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
22 October 2026