LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دکانداروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم ایپ آپریشنل ہوچکی ہے: بلال اظہر کیانی گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار

ایران نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ڈرون فراہم کیے، امریکا

Web Desk

25 February 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں، جو روس یوکرین جنگ کے 4 سال مکمل ہونے پر طلب کیا گیا تھا، امریکی سفیر نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو ڈرونز فراہم کیے۔ اپنے خطاب کے دوران امریکی سفیر نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ یوکرین اور روس کے درمیان جاری اس طویل جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں۔

امریکی سفیر نے چین کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر بیجنگ واقعی خطے میں امن کا خواہاں ہے تو اسے روس کو فوجی سازوسامان کی فراہمی اور اس سے تیل کی خریداری فوری طور پر بند کرنی ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ اب محض علاقائی تنازع نہیں رہی بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ اس دیرینہ تنازع کا سفارتی حل نکالا جا سکے۔