سعودیہ میں امریکی سفارتخانے پر حملے پر مارکو روبیو کا جھوٹ بے نقاب
Web Desk
4 April 2026
امریکی میڈیا نے ریاض میں واقع امریکی سفارتخانے پر حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہونے والا نقصان سرکاری بیانات سے کہیں زیادہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی ڈرون امریکی سفارتخانہ کی عمارت سے ٹکرایا جس سے عمارت میں بڑا سوراخ ہو گیا، جبکہ ایک منٹ بعد دوسرا ڈرون بھی اسی مقام پر آ ٹکرایا، جس سے محفوظ ترین حصے بھی متاثر ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مارکو روبیو کی جانب سے نقصان کے حوالے سے دی گئی معلومات مکمل طور پر درست نہیں تھیں، جبکہ سفارتخانے کی عمارت کے تین فلورز شدید متاثر ہوئے اور ایک حساس سکیورٹی سیکشن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں مزید ڈرون حملے کیے گئے جنہیں میزائل دفاعی نظام کے ذریعے روکا گیا، جبکہ ایک ڈرون قریبی امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے قریب پہنچ گیا تھا۔
سابق سی آئی اے اہلکار برنارڈ ہڈسن نے کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ حملہ آور ریاض میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ پرنس سلطان ایئر بیس پر بھی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ممکنہ طور پر اسرائیلی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں مسلم ممالک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے، جبکہ امریکی و صہیونی اتحاد کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026