LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا تہران میں زور دار دھماکا، القدس ریلی کے شرکاء بے خوف آگے بڑھتے رہے پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو 26 مارچ تک ڈیڈ لائن، مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پمپ بند کرنے کی دھمکی ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس فیلڈ مارشل کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں درجنوں افراد زخمی، متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو انخلا کی ہدایت پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری جمعة الوداع کے اجتماعات، یوم القدس کی ریلیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ ایران کے اسرائیل پر نئے میزائل و ڈرون حملے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے بڑھ گئیں مشرقِ وسطیٰ کیلئے پاکستان سے پروازوں کا آپریشن بتدریج بحال مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ سعودی عرب نے شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والا ڈرون تباہ کر دیا امریکی ایندھن بردار طیارہ عراق میں گر کر تباہ، 6 افراد سوار تھے

امریکا کا لاہور اور کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

Web Desk

4 March 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان میزائل اور ڈرون حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر، امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے قونصل خانوں کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ضروری اور غیر ہنگامی عملے کو فوری طور پر پاکستان سے روانہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کا موقف ہے کہ یہ اقدام خطے کی موجودہ غیر یقینی صورتحال اور ممکنہ حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اپنی موجودہ حیثیت میں کام جاری رکھے گا اور وہاں کے عملے کے حوالے سے فی الحال ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔