LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے قائمہ کمیٹی کی سانحہ پمز کے ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ کا دعویٰ ہر جماعت کو پرامن احتجاج کی اجازت، پرتشددکی نہیں: رانا ثنا اللہ مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک دھچکا، پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں امن دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان حنا جاوید قتل کیس: گھریلو ملازم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی آئی ایف ایف سی او کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار وسعت دینے کا عزم سہیل آفریدی کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، خود پولیس وین میں بیٹھے: عظمیٰ بخاری میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا حوثیوں کی پیش قدمی جاری، گریٹر اور لیسر حنیش جزائر پر قبضہ مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل ایس سی او انسداد دہشت گردی کونسل کا اجلاس، ایران پر نئے فوجی حملوں کی مذمت

ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی

Web Desk

14 September 2026

ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث امریکہ میں ایندھن کا بحران شدید ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے مختصر عرصے کے دوران امریکہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 74 فیصد تک کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹیشن اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھنے کا قوی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے امریکی میڈیا نے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ میں ڈیزل کی قیمت 3 ڈالر 71 سینٹ فی گیلن تھی، جو اب بڑھ کر 6 ڈالر فی گیلن ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے سے براہِ راست ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، جس کا بوجھ بالآخر عام امریکی صارفین کو گرانی کی صورت میں برداشت کرنا پڑے گا