امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی
Web Desk
5 September 2026
واشنگٹن: امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے عبوری قواعد جاری کرتے ہوئے امریکہ میں غیر ملکی سرکاری ملازمین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو مستقل رہائش (گرین کارڈ) حاصل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق ضوابط میں اہم ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نئے قاعدے کے تحت سابقہ اصطلاح ”غیر ملکی سفارت کار“ (Foreign Diplomatic Officer) کو وسیع تر کرتے ہوئے ”غیر ملکی سرکاری ملازم“ (Foreign Government Employee) سے بدل دیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باضابطہ ایگزیکٹو آرڈر 14418 کی روشنی میں جاری کردہ ان جدید ضوابط کے مطابق، ایسے تمام امریکی پیداائشی بچے جن کے والدین میں سے کوئی ایک بھی امریکی شہری نہ ہو لیکن پیدائش کے وقت وہ کسی غیر ملکی حکومت، سفارت خانے، قونصل خانے، یا بین الاقوامی خودمختار تنظیم کا تسلیم شدہ ملازم ہو، وہ قانونی مستقل رہائشی (LPR) کے طور پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ تاہم، ان قواعد میں ذاتی ملازمین، تھرڈ کنٹری کے شہریوں اور نجی دورے پر آئے سرکاری ملازمین کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
ڈی ایچ ایس کی جانب سے اس نئے قانون کی روشنی میں فارم I-485 اور بائیو گرافک فارم G-325R میں بھی ضروری ترامیم کی جا رہی ہیں۔ یہ عبوری قاعدہ 4 ستمبر 2026ء سے نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔ تاہم، امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیرِ سماعت کیس (Casa Inc. v. Trump) کے حکم امتناعی (Injunction) کی وجہ سے، جب تک حکومت کو عدالت سے ریلیف نہیں مل جاتا، ان قواعد کی عملداری مخصوص کلاس پر عارضی طور پر معطل رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026