LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا مزید جنگی جہاز اور 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

Web Desk

14 March 2026

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے خطے میں مزید جنگی جہاز اور پانچ ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں میرینز کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی مرکزی کمان کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

اخبار کے مطابق پانچ ہزار میرینز اور بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ متعدد جنگی بحری جہاز بھی خطے میں تعینات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے کئی ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کا نہایت اہم راستہ ہے اور اس راستے میں کسی بھی رکاوٹ کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامہ ای نے اپنے پہلے پیغام میں آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی زمینی اور سمندری سرحدیں پندرہ ممالک سے ملتی ہیں اور ایران ہمیشہ ان کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ جارحیت میں کچھ فوجی اڈے استعمال کیے گئے جن کے بارے میں پہلے خبردار کیا جا چکا تھا، اسی لیے ایران نے صرف انہی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جو دشمن کے زیر استعمال تھے اور آئندہ بھی یہی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔