LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

ایران سے ممکنہ جنگ کا خدشہ، امریکا نے خلیجی ممالک میں دفاعی نظام بڑھا دیا

Web Desk

2 October 2026

امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے خلیجی اتحادیوں سعودی عرب اور قطر میں مزید دو ‘پیٹریاٹ’ میزائل دفاعی بیٹریاں (Patriot Missile Defense Batteries) تعینات کر دی ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق، ایک پیٹریاٹ بیٹری گزشتہ ماہ سعودی عرب میں اہم تیل کی تنصیب کے تحفظ کے لیے بھیجی گئی، جبکہ دوسری بیٹری قطر کی قدرتی گیس کی ایک بڑی اور اہم تنصیب کے دفاع کے لیے نصب کی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس تعیناتی کا بنیادی مقصد ایران کے ساتھ متوقع کشیدگی یا ممکنہ تنازع کی صورت میں دونوں خلیجی ممالک کی بنیادی توانائی کی تنصیبات کو حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔ سعودی عرب اور قطر نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کی صورت میں ان کا توانائی کا انفراسٹرکچر جوابی کارروائی کا نشانہ بن سکتا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے میزائل ڈیفنس سسٹمز کی یہ فراہمی خلیجی ملکوں کو سیکیورٹی اور توانائی کا تحفظ فراہم کرنے کے امریکی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔