امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
Web Desk
2 October 2026
امریکہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں خطے میں 10 ہزار اضافی فوجی، بحری بیڑے اور جدید جنگی طیارے بھیجنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس نئی تعیناتی میں 7 ہزار سے زائد سیلرز اور 2 ہزار سے زائد میرینز شامل ہیں، جبکہ ‘یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ’ کیریئر اسٹرائیک گروپ اور ‘یو ایس ایس میکن آئی لینڈ’ ایمفی بیئس ریڈی نیس گروپ بھی اس مشن کا حصہ ہیں۔ اس اقدام کے بعد اکتوبر کے آخر تک خطے میں 3 امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے اور مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد بحری و برّی اہلکار موجود ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی عسکری کارروائی کے امکانات کو مسترد کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کے امریکی انتخابات کے بعد ایران کے اندر بمباری میں اضافہ کرنا ممکن ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی پرواز میں پیش آنے والے واقعہ کے تار ایران سے جڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سخت جواب دینے کا انتباہ دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے تہران کی جانب سے پیش کی گئی تازہ ترین جنگ بندی تجویز اور آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کو بھی ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026