امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
Web Desk
21 September 2026
امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سرکاری میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویزوں کے اجراء سے انکار کے بعد اب ایرانی صدر کو میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں اور پریس ٹیم کے بغیر ہی نیویارک کا سفر کرنا پڑے گا۔
ایرانی صدر کے دفتر کے محکمۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب اللّٰہ عباسی نے امریکی انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر سفارتی اور ‘دشمنانہ اقدام’ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی اور سفارتی پابندیوں کے باعث ویزا اجراء کا معاملہ ایک بار پھر متنازع بن گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع
18 October 2026
امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
18 October 2026
پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری
18 October 2026